غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
صحت کی عالمی تنظیم نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ اور غرب اردن میں صحت اور علاج معالجے کے دو سو چونسٹھ مراکز پر حملہ کی رپورٹ ملی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے جنین پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے میں مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب کبھی غزہ میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنائے جانے جیسے واقعے کی کبھی تکرار نہیں ہونی چاہیے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اور اس سے متعلق معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کے بارے میں مزاحمت، غاصب صیہونیوں کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دے گی۔
غزہ میں صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، دو فلسطینیوں کو جو اپنے گھر واپس جانے کی کوشش کررہے تھے، گولی مار کر شہید کردیا۔
یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی شکست اور استقامتی محاذ کی کامیابی کا جشن منایا۔