فلسطین کی تحریک حماس اور مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کے انچاسویں چار روزہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے دوران غذائی اشیا، ایندھن اور طبی وسائل کے ساتھ دو سو ٹرک رفح گذرگاہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچیں گے۔
فلسطینی ذرائع نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو گرفتار کئے جانے اور غزہ میں انڈونیشین ہسپتال کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبر دی ہے۔
غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امداد رسانی اور روزگار کے ادارے انروا کے اسکولوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں ایک سو اکیانوے فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
خبری ذرائع نے شمالی غزہ میں واقع جبالیا پناہ گزیں کیمپ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں ساٹھ سے زیادہ افراد کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
ایسی حالت میں کہ کل رات صبح ہوتے ہوتے کسی بھی وقت فائر بندی کا اعلان کئے جانے کی امید بڑھتی جا رہی تھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے وسطی، شمالی اور جنوبی غزہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو گئی۔
حکومت غزہ کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہزار تین سو اور زخمیوں کی تعداد اکتیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک پرائیویٹ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے اس کی دیواریں گر گئیں اور 3 مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے تقریبا ستر فیصد شہداء عورتیں اور بچے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی فوج نے تازہ زمینی جھڑپوں کے دوران اپنے سات فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔