علمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی غزہ کے شفا ہسپتال کے مریضوں کو اگلے 24-72 گھنٹوں کے اندر غزہ کے جنوبی حصے کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور غیر عرب تمام اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے فوری انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ پر ڈرون حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے تینتالیسویں دن بھی جاری ہیں جن میں اب تک مزید دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر 2,533 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک طبی شعبے سے وابستہ دو سو دو افراد شہید ہوچکے ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی نوجوانوں نے آج جمعرات کی صبح بیت المقدس اور بیت لحم کے درمیان ایک چیک پوسٹ پر انتہا پسند صیہونی آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف فائرنگ کی۔
غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ بد ترین شکل میں جاری ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صیہونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔