خیبرپختونخواہ کے ضلع وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملے میں چار عام شہریوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ سلامتی کونسل میں اس غاصب حکومت کی شکایت کریں گے۔
غزہ کے نہتے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الشفا اسپتال پر وحشیانہ بمباری کر دی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں پولیس پر حملوں اور یکے بعد دیگرے مختلف مقامات پر 2 دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اورپولیس اہل کاروں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔
غزہ کے مرکز میں واقع البریج کیمپ پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں بیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب اسرائيلی حکومت ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مزید انیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک میٹرو اسٹیشن پر آج اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب ایک عورت نے اچانک چلانا شروع کردیا کہ میں خود کو بم سے اڑا لوں گی۔
غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے سپاہیوں سے اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے لے رہی ہے ۔