لبنان کے وزیر اعظم: لبنان کی جانب سے سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف شکایت
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملے میں چار عام شہریوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ سلامتی کونسل میں اس غاصب حکومت کی شکایت کریں گے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے اتوار کے روز ایک لبنانی شہری کی گاڑی کو اس ملک کے جنوبی علاقے عیناتا میں نشانہ بنایا۔
اس ڈرون حملے میں گاڑی سوار ایک عورت اور تین بچے شہید ہوگئے۔
لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ دشمن کے توسط سے عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا گھناؤنا جرم اور کھلی جارحیت اور بربریت ہے کہ جس نے غاصبوں کے جرائم میں ایک اور باب کا اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جرم وہ لوگ انجام دے رہے ہيں جو حالات کو پرسکون کرنا چاہتے ہیں تاہم لبنان کے خلاف غاصبوں کے جرائم کو وہ نظر انداز کر رہے ہيں۔ لبنان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور حکومت لبنان قانونی راستوں سے اس کی پیروی کرے گی اور سلامتی کونسل میں فوری شکایت کرے گی۔