Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • حماس: صیہونی فوج غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے

تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب اسرائيلی حکومت ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج فاسفورس بم جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
اسامہ حمدان نے بیروت میں کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی میں تین بڑے قتل عام کئے ہیں جن میں تقریبا ایک ہزار افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ اور غاصب اسرائیل کے تمام حامی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی بربریت میں برابر کے شریک ہیں۔
اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کا یہ دعوی جھوٹا ہے کہ استقامتی محاذ کے عسکری مراکز اسپتالوں کے نیچے واقع ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کو طوفان الاقصی کارروائی کے آغاز سے اب تک نو ہزار اکسٹھ افراد غاصبوں کی بربریت میں شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تین ہزار سات سو بچے اور دو ہزار تین سو چھبیس عورتیں شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تیئیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس