پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کے بارے میں یکساں پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شام کے صدر نے عرب اداروں اور یونینوں کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان عوام کو معیشتی بحران سے نکالنے کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
طالبان نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کے قائم ہونے سے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں اور صنعت کاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کیے جانے پر زور دیا ہے۔
بیرون ملک مقیم ایرانی محققین نے ، تہران کے نواح میں واقع پردیس سائنس و ٹکنالوجی پارک میں چونتیس نالج بیس کمپیناں قائم کی ہیں۔
بیجنگ نے واشنگٹن کو انتباہ دیا ہے کہ امریکہ کو چینی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کے مقدس شہر قم میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کو رہائش کا پروانہ جاری کیا جائے گا۔
ہندوستان کی حکومت نے ایران کے ساتھ تعاون اور سمجھوتے کی بنیاد پر چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے ایک کروڑ، چھتیس لاکھ اٹھانوے ہزار ڈالر کا بجٹ مخصوص کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملک کے آزاد علاقوں میں انجام پانے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں چھپن فیصد اضافے کو زیادہ سے زیادہ دباؤ اور اقتصادی دہشتگردی کی شکست کی علامت قرار دیا ہے۔