اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلانے کے واقعات پر 31 جولائی کو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل(سی ایف ایم) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ایک مذمتی نوٹ بھی حوالے کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس کے تحت مقدس آسمانی کتابوں کی توہین اور بے حرمتی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 31 جولائی کو ہوگا۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی صرف مذمت میں بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈن کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ سویڈن کی حکومت نے مجرم کی حمایت کر کے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا محاذ کھول دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کے طور پر عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں اجتماع کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج نماز جمعہ کے بعد قرآن مجید کی توہین کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔