-
آج ایران دنیا کا سب سے زیادہ خود مختار ملک ہے: صدرِ ایران
Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۱اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے آج ایران دنیا کا سب سے زیادہ خود مختار ملک ہے جو نہ مغرب سے وابستہ ہے اور نہ ہی مشرق سے اس کی وابستگی ہے۔
-
اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی ریلیاں، ایرانی عوام کی پُرجوش اور بھرپور شرکت
Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۵ایرانی عوام نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ایران کے گوشہ و کنار میں 22 بہمن (11 فروری) کی مناسبت سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ آج بھی اسلامی نظام اور انقلاب کے نظریات اور اقدار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
-
غزہ کی صورت حال عالم اسلام اور پوری بشریت کے لئے ایک مصیبت: رہبر انقلاب اسلامی
Feb ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۰رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ کی صورت حال کو عالم اسلام اور پوری بشریت کے لئے ایک مصیبت قراردیتے ہوئے غزہ کے حالات کو مغرب کے لئے باعث شرم قراردیا ہے اور فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ان جرائم میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔
-
پرامن ایٹمی توانائی ایرانی عوام کا مسلمہ حق: صدر ایران
Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۱اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں غیر ملکی سفیروں کے اجتماع میں کہا ہے کہ پرامن ایٹمی توانائی ایرانی عوام کا مسلمہ حق ہے۔
-
کچھ ممالک کے اسرائیل کے ساتھ روابط نے ان کے عوام کو نقصان پہنچایا ہے: صدر رئیسی
Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے صیہونی حکومت سے اسلامی ملکوں کے دوری اختیار کرنے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں میں شمار کیا اور کہا کہ بعض اسلامی ممالک کی طرف سے اس پالیسی کو نظر انداز کرنے سے امت اسلامیہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا
Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۸ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
-
ایران اور ترکیہ کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۲ثقافت، ذرائع ابلاغ اور مواصلات، آزاد تجارتی زون، ریل اور فضائی نقل و حمل، بجلی، توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی ان یادداشتوں پر بدھ کی رات اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے صدور سید ابراہیم رئیسی اور رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے۔
-
ایران - پاکستان تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہيں دیں گے، صدر رئیسی
Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۵اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی کو تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
-
ایران اور ترکیہ کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی 10 یادداشتوں پر دستخط
Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۰اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے درمیان علاقائی موضوعات، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے مقصد سے آج 10 دستاویزات پر دستخط ہوئے۔
-
صدر رئیسی کی جانب سےصیہونی دہشت گردی کی مذمت
Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں ناکام ہوچکی ہے اور اس حقیقت سے توجہ ہٹانے کے لئے قاتلانہ حملے کر رہے ہیں جس میں انہیں یقینی طور پر کامیابی نہیں مل سکے گی۔