اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور آئرلینڈ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین دین کے فروغ پر زور دیا ہے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کا تناور درخت آج اپنی تینتالیسویں بہار کا جشن منا رہا ہے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں متعین غیر ملکی سفرا سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی انقلابی امنگوں پر استوار ہے۔
صدر ایران نے جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفونی رابطے میں امریکہ کی طرف سے ٹرمپ کی ناکام پالیسی کی پیروی کو ویانا مذاکرات میں پیشرفت میں رکاوٹ کی اصل وجہہ بتایا۔
جب تک مغربی فریق حقیقی اور محسوس اقدامات نہیں کر لیتے، مذاکرات میں تیز رفتار پیشرفت حاصل نہیں ہو سکتی، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے کہی۔
صدر جمہوریہ ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ انکی حکومت ملک کی اقتصاد کو ویانا میں ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے کے لئے جاری مذاکرات کے نتیجے پر منحصر نہیں کرے گی۔
صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے سترہ ارب ڈالر مالیت کے اڑتالیس بڑے صنعتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔
صدر ایران اور وزیر اعظم عراق نے ٹیلفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنی کابینہ کے ہمراہ آج عشرۂ فجر کے دوسرے دن بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔