Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • شام پر قبضہ  کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

اسرائیل کا شام پر قبضہ کرنے کا منصوبہ طشت از بام ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شام پر قبضے کے اسرائیل کے خطرناک منصوبے  کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جنوبی شام میں نئے فوجی مراکز اور اڈے تعمیر کر کے  اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے جس سے وہاں کے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تسنیم  نیوز ایجنسی کے مطابق، حالیہ دنوں میں شام اور خاص طور سے اس ملک کے جنوب میں اسرائیلی قبضے کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے حوالے سے متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں، تاہم آج اتوار کو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قبضے کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا کہ سیٹلائٹ تصاویر میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ قنیطرہ  کے جباتا الخشب کے علاقے میں ایک فوجی چھاونی میں درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں اور فوجی سازوسامان  پہنچایا گیا ہے۔

8  دسمبر 2024 کو بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد، غاصب اسرائیلی حکومت نے کوہ حرمون پر شامی بفر زون پر قبضہ کرکے جولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے کو بڑھا دیا۔

ٹیگس