روس کے کازان شہر میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر مملکت مسعود پزشکیان نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقت کی۔
صدر پزشکیان نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
صدر مملکت مسعود پزشکیان نے آج منگل کو تہران میں واقع حماس کے دفتر میں حاضر ہوکر تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی کو یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یحیی السنوار کی شہادت سے غاصبوں کے مقابلے میں استقامت کے راستے کو نہیں روکا جاسکے گا۔
ایران کے صدر اور عمان کے سلطان نے علاقائی مسائل بالخصوص غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم نیز تہران اور مسقط کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں ٹیلی فونک بات چیت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرمسعود پزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکیدکےساتھ کہا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ اور اسٹریٹیجک ہیں۔
اپنے ترکمان ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر صدر مسعود پزشکیان جمعرات کو عشق آباد جائیں گے۔
ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کے لئے یورپ اور امریکہ کی حمایت اور انسانی حقوق کے دفاع میں ان ممالک کے دہرے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔
صدر ایران کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی معمولی غلطی پر ایران کا اگلا جواب کئی گنا محکم ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ ظلم اور جبر کے خلاف کھڑے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بھائی اور تمام مسلمان اور دنیا بھر کے آزاد انسان ظلم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔