صدر ایران اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے یو این ہیڈ کوارٹر میں اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی وزٹرز بک پر دستخط کئے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تمام ضابطوں اور قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے، اس تنظیم اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کے انتباہات کو نظرانداز کیا ہے مگر اسکے باوجود امریکہ، اس کے تمام جرائم کی بدستور حمایت کر رہا ہے-
اس سے پہلے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے دن، صدر پزشکیان نے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اپنے بعض ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
یادرہے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد صدر پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، سوئٹزرلینڈ ، فن لینڈ اور بولیویا کے صدور، کونسل آف یورپ کے صدر، ناروے کے وزیر اعظم اور متعدد جنگ مخالف کارکنوں سے ملاقاتیں کی تھی۔