صدر پزشکیان نے دوسو پچاس میگاواٹ کے نئے سولر پاور پلانٹ کا کیا افتتاح
ایران میں قابل تجدید توانائیوں کی صلاحیت ڈھائی ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صدر ایران مسعود پزشکیان نے دوسو پچاس میگاواٹ کے نئے سولر پاور پلانٹ کا آن لائن افتتاح کیا جس کے بعد ملک میں تجدید پذیر توانائیوں کی صلاحیت دوہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ تجدید پذیر توانائیوں اور اس کی کارکردگی پر نظر رکھنے والی تنظیم کے قائم مقام حمید رضا عظیمی نے کہا کہ آج ہم ملک میں ڈھائی سو میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے افتتاح اور چارسو میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
حمید رضا عظیمی کا کہنا تھا کہ توانائی کی پیداوار اور کھپت میں عدم توازن کے پیش نظر، اب سولر پاور پلانٹس کی تعمیر کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک ضرورت بن چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب ملک کے پاور پلانٹس میں قابل تجدید توانائیوں کا حصہ بڑھ کر ڈھائی فیصد ہو گیا ہے اور ملک میں قابل تجدید توانائیوں کے پاور پلانٹس کی مجموعی صلاحیت دوہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔