رائٹرز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے اینٹی شپ میزائل امریکی بحریہ کے لیے خطرہ ہیں۔
صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا اتنا خوف طاری ہے کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل حملے کے خوف کی وجہ سے غلطی سے خطرے کا سائرن بجا دیا۔
صیہونیوں کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی زد میں آنے کے چند روز بعد امریکیوں نے اسرائیل کے ایٹمی مراکز کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے۔
عرب ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں واقع حیفا اور ایلات کی بندرگاہوں کی فضائی حدود میں کئی ڈرونز کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔
ایک صیہونی میڈیا نے ایران کے خلاف موساد کے سربراہ کی حالیہ دھمکی کے اسباب پر روشنی ڈالتےہوئے لکھا ہے کہ اس سے ایران کی ہمت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ غیر قانونی اور ناجائز حکومت کے لیے خطرناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایلات شہر پر ڈرون حملے کے جواب میں شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ نیٹ پلس نے یمن میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا ہے کہ یمن میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو اسے فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کی امنگوں کی حمایت پر آمادہ کرتی ہیں۔
غزہ پر 34 دنوں سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور جبالیا کیمپ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 30 افراد شہید ہوگئے۔
غزہ کے مظلوم عوام کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے اور غزہ پٹی پر آگ برسانے والے صیہونی حکومت کے پائلٹ کی شناخت برملا ہوگئی۔