Nov ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے اینٹی شپ میزائلوں نے امریکی بحریہ کی نیند حرام کر دی ہے

رائٹرز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے اینٹی شپ میزائل امریکی بحریہ کے لیے خطرہ ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: باخبر ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ کے اسلحہ خانے میں موجود اینٹی شپ میزائل امریکی بحریہ کے گروپ کے لئے خطرے کو دوگنا کر دیتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی میزائل طاقت سے واقف ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں میں موجود اینٹی شپ میزائل امریکی بحریہ کے لیے خطرے کو دوگنا کر دیتے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے روسی "یخونت" میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے اور اس سے حزب اللہ کی اینٹی شپ صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 2006 کے بعد سے حزب اللہ کی اینٹی شپ صلاحیتوں میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور حزب اللہ کی جانب سے دشمن کے جنگی جہازوں کے خلاف اس قسم کے میزائل کا ممکنہ استعمال اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ یہ تنازع ایک بڑی علاقائی جنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

رائٹرز نے تین موجودہ اور ایک سابق امریکی حکومتی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ حزب اللہ نے ہتھیاروں کی ایک شاندار صف تیار کی ہے جس میں اینٹی شپ میزائل بھی شامل ہیں ۔

آیا حزب اللہ کے پاس یخونت میزائل ہے یا نہیں؟  ایک عہدیدار نے براہ راست تبصرہ کئے بغیر کہا کہ ظاہر ہے، ہم اس مسئلے پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور ہم ان کی صلاحیتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے ابھی تک اس قسم کے میزائل کے اپنے پاس ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی رائٹرز کی اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس