کیوبا نے النصیرات کیمپ میں صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
صیہونی قیدی کے سجے سنورے چہرے کے بارے میں بیان دینے کے بعد اسرائیلی اینکر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگی جرائم نہیں کیے ہیں۔
اسرائیل نے الجزیرہ چینل پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔
صیہونی اخبار ہارٹص کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی باتوں پر یقین نہ کریں اور اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار نہیں۔
دی ہیگ میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے والا اسپین پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔
الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے اگلے مرحلے میں ’’اسے زنگ لگنے دو‘‘ کے نعروں کے ساتھ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 400 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ نتن یاہو اور ان کی فرعونی حکومت جہنم میں جلے گی۔