افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے مین کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے ملک میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لئے عالمی برادری کے مطالبے کو مسترد کردیا۔
افغانستان کی طالبان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان کے راستے ہندوستان کا گندم افغانستان برآمد کیا جائے گا۔
طالبان نے امریکی اسلحے پاکستان کو فروخت کرنے کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔
طالبان نے افغانستان میں سرگرم جرائم پیشہ افراد اور مجرموں کو سخت خبردار کیا ہے۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین نمازی شہید ہوگئے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا اس پر آج بھی قائم ہوں۔
افغانستان کے موضوع پر نئی دہلی میں ہوئے بین الاقوامی اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں وسیع البنیاد اور جامع حکومت کے قیام اور اس ملک کے انتہاپسندی اور دہشتگردی سے مبرا رہنے پر زور دیا ہے۔
ایران کی جانب سے ارسال شدہ انسان دوستانہ امداد کی گیارہویں کھیپ کابل پہنچ گئی۔ یہ کھیپ بھی غذا و دوا پر مشتمل ہے جسے حالیہ دہشتگردانہ حملوں سے متاثرہ کنبوں کی امداد کے مقصد سے ارسال کیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان نے مختلف علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سو عناصر کو گرفتار کرلیا۔