ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے مابین جھڑپیں کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہیں۔
طالبان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل اور حکومتی ڈھانچے میں سابق سیاسی رہنماؤں کی واپسی بدعنوانی کا سبب بنے گی۔
ایران کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد فوج کے ڈپٹی جنرل اسٹاف کی سربراہی میں طالبان سے مذاکرات کےلئے افغانستان پہنچا ہے۔
چین نے طالبان سے خواتین کے حقوق کا پاس رکھنے کی اپیل کی ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اس ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ابھی تک حالات فراہم نہیں ہوئے ہیں۔
تجرباتی طور پر ایران کی پہلی ٹرین ہرات خواف ریلوے لائن کے ذریعے مغربی افغانستان کے شہر ہرات پہنچی۔
افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کا بندکمرہ اجلاس طالبان حکومت کو تسلیم کیے بغیر ختم ہوگیا۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی کمیٹی نے طالبان کے وزیر خارجہ کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت دی ہے جہاں پر وہ پاکستان اور اس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کی میزبانی میں افغانستان کے بارے میں 25 ملکی اجلاس آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے افغانستان کے موضوع پر دوحہ اجلاس میں طالبان کو دعوت نہیں دی۔