دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بغلان میں آنے والے زلزلے کے ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد میں ایران کے کردار کی قدردانی کی ہے۔
افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 425 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانوں کے ضیاع پر طالبان کی عبوری حکومت اور دوست و ہمسایہ ملک کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے سلسلے میں طالبان انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کی سرگرمیاں بند ہونے کی خبـر کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی میں کابل کے سفارت خانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلا شروع ہوگیا۔ کل 30 افغان خاندانوں کو لےکر 16 ٹرک طور خم سرحد پہنچ گئے۔
افغانستان کی طالبان حکومت میں افغان پناہ گزینوں کے امور میں نائب وزیر نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے ملک بدر کئے گئے مہاجرین کو منظم کرنے میں تعاون کریں۔
افغانستان نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی ملک بدری پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔