حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بھی صیہونی حکومت کے مختلف فوجی اڈوں اور اہم مراکز پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی جائے پناہ پر مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں پینتالیس فلسطینی شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے لبنانی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی فضائیہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بحرالکاہل میں ایک ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا گیا ہے۔
ایران میں تحریک حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں امریکی جنگی طیارے بھی شریک رہتے ہیں۔
شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اس ملک کی فوج اور روس کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔
شام کی وزارت دفاع نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔
روس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔