میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس فاطمہ بی بی کا آج جمعرات کو انتقال ہوگیا۔
اسلام آباد ہائيکورٹ نے بلوچ گمشدگی کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں جیل کے اندر مقدمے کی سماعت پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر آیون بیلارا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کی حمایت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے ایران کی عدلیہ کو دیگر ممالک میں انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے اور عالمی اداروں کو ثبوت اور دستاویزات فراہم کرنے کا پابند بنایا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے کہا ہے کہ 11 فروری کو الیکشن کرادیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہمیں سابق وزیراعظم والی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے آج صبح نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں پر سماعت کی ۔