عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے تہران اور بغداد کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔
ترک ذرائع نے شمالی عراق اور شام پر ترک فوج کے حملے میں پی، کے، کے، کے چار عناصر کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں مرجعیت کے فتوے نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
شام کے ایک عہدیدار نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ مختلف بہانوں سے عراق اور شام کی سرحدوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں ترکیہ کے زلیکان فوجی اڈے پر آٹھ گراڈ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق و شام کی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پچیس ٹرک امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
عراق کے الفتح الائنس نے امریکہ پر وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔
ترک جنگی طیاروں نے عراقی کردستان کے صوبے دھوک کے علاقوں کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی فوجی چھاؤنی اسپائیکر میں ایک ہزار سات سو (1700) فوجی کیڈٹس کے ہولناک قتل عام میں ملوث 14 دہشتگردوں کو عراق کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔