ایران کے وزیر خارجہ نے قطر دورے کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کا فروغ انکے ملک کی متوازن خارجہ پالیسی کا ایک اہم اصول ہے۔
ایران کی انڈر ٹوئنٹی تھری فٹ بال ٹیم فلسطین کے ساتھ میچ برابر کرکے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی اور اس طرح اس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایران اور سعودی عرب کے نائب وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے مشترکہ معاملات اور تعلقات بڑھانے کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عمان کے سلطان سے ملاقات میں خطے میں صیہونی حکومت کے خطرات کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی قربت اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایران کے دو روزہ دورے پر آئے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے آج صبح اپنے سفر کے دوسرے دن صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید اپنا دورہ تہران مکمل کرکے آج مسقط کے لئے روانہ ہوگئے۔
ایران اور عمان کے سربراہوں نے باہمی تعلقات میں قابل توجہ حد تک ارتقا کا ذکر کیا اور آپسی گنجائشوں کے پیش نظر ان کی سطح کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ان کے مزید فروغ پر زور دیا ہے۔
عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر آج سے تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔
عمان کے بادشاہ آج صدر ایران کی باضابطہ دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایران کے صدر کی دعوت پر عمان کے بادشاہ کل ایران کا دورہ کریں گے۔