عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں پانچ الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں پانچ صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کے لئے یورپ اور امریکہ کی حمایت اور انسانی حقوق کے دفاع میں ان ممالک کے دہرے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔
بین الاقوامی تعلقات میں قطر کی حکومت کی وزیر مملکت نے غزہ میں جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی عدم توجہی، اور اس عالمی غفلت کے سائے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر تنقید کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے واقعات نے ثابت کردیا کہ اب فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔
صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے تازہ حملوں میں شمالی مقبوضہ علاقوں میں حیفا اور اس کے اطراف میں ایک سو پانچ میزائل داغے ہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج مسئلہ فلسطین دنیا کے سب سے بڑے مسئلے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے شمال میں جاری جھڑپوں میں اپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت اور ایک اور کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
غزہ میں ایک مکان اور پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر صیہونی حکومت کے حملے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔