Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی شاہراہیں بند؛ نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا

مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں اور صہیونی آباد کار، مرکزی شاہراہیں بند کر کے غزہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے ساتھ صیہونی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں صہیونی آباد کاروں بالخصوص صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے زبردست مظاہرے کئے ہیں اور مظاہرین نے ٹائر جلا کر اہم شاہراہیں اور گلیاں بند کرکے نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے غزہ سے صہیونی قیدیوں کی واپسی اور اس خطے کے خلاف جنگ کے خاتمے پر زور دینے کے لیے، تل ابیب میں ایلون اسٹریٹ کو بند کردیا۔ سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے کچھ علاقوں میں مظاہرین پر حملہ کیا اور انہیں گرفتار کیا۔
یہ اجتماع ان احتجاجات کی ایک وسیع لہر کا حصہ ہے جو حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں تین سو پچاس سے زائد مقامات پر ہوئے ہيں۔صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو نے اقتدار میں رہنے کے لیے صہیونی قیدیوں کو بھینٹ چرھانے کا فیصلہ کیا ہے۔حزب اختلاف کے سیاست داں، نیتن یاہو کو صیہونی حکومت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی کابینہ گرائے جانے کے خواہاں ہيں۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ نیتن یاہو خود اقتدار میں باقی رہنے کو اس حکومت کے مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔

ٹیگس