غزہ کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار سے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجانے کی خبر دی ہے۔
غزہ میں کڑی دھوپ میں ننگے پاؤں فلسطینی بچی کی اپنی زخمی بہن کو کندھے پر اٹھائے گھر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ جولان میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں تہران اور انقرہ ہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
یحیی السنوار کی شہادت کے بعد پاکستان کے مذہبی اور سیاسی عمائدین نے رد عمل دکھاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سنوار کی شہادت، غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست رقم کر دے گی۔
یمن، اردن اور ترکیہ کے عوام نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہالینڈ میں بھی عوام نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی پولیس نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوں اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔