ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس اولمپک کے حوالے سے تہران پر لگائے جانے والے اسرائیلی الزامات کو غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی ہے جس میں صیہونی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ہے۔
مغربی عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔جس کی خود پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے شدید احتجاج کیا گیا اور ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک کو بھی متاثر کیا گیا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے ایک اور رہنما صیہونی جیل میں شہید ہو گئے۔
فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کے بعد اس کو نذرآتش کردیا۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے اڈے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
لندن پولیس نے برطانوی وزارت خارجہ کے سامنے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے کئي افراد کو گرفتار کر لیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطین کی تحریک استقامت کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گيا۔