Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • امداد کا انتظار کر رہے فلسطینیوں پر دہشت گرد اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری صیہونی جارحیت میں کم سے کم چھتیس فلسطینیوں کے شہید اور ایک سو چوبیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چینل نے فلسطین کے میڈیکل ذرا‏ئع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے آج صبح سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے چھتیس فلسطینیوں کو شہید کر دیا ۔ غزہ کے القدس اسپتال کے ذرائع کے مطابق جنوبی شہر غزہ کے نتساریم محور کے قریب امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر صیہونی حکومت کے حملے میں بیس افراد شہید اور ایک سو چوبیس زخمی ہوئے ہیں ناصر اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ شہر خان یونس کے مواصی علاقے کی خیمہ بستی پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے ہیں -

الجزیرہ کے رپورٹر نے خان یونس کے بطن السمین علاقے میں ایک رہائشی مکان پرحملے کی خبر دی ہے ۔ صیہونی فوج نے شہرغزہ اور شمالی غزہ پٹی کے علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان علاقوں سے نکلنے پر مجبور کرنا اور اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ 

ٹیگس