غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج کی تازہ جارحیت میں مزید سولہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تحریک حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو اور غزہ کے تابعین اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مجرمانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اسرائیلی کالم نگار نے دنیا کی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیساتھ کیا کررہا ہے دنیا دیکھ کرخاموش ہوگئی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر صہیونی فوجیوں کے حملے کے مناظر نہایت وحشتناک ہیں۔
آیت اللہ سیستانی نے غزہ کے اسکول پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غزہ مظلومیت اور حسینی اقدار کی علامت کے عنوان سے کانفرنس 10 اگست 2024ء کو آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں الہی مذاہب اور اسلامی مکاتب فکر کے علماء اور مفکرین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے کے حوالے سے رہبر معظم کے فرمان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
قطر، مصر اور امریکا نے حماس اور صیہونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحیی سنوار کو تحریک کے پولیٹیکل بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔