غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے ایک بار پھر صیہونیوں کا یہ دعوی دوہرایا ہے کہ وہ نیل سے فرات تک ایک گریٹر اسرائیل تشکیل دے گا۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔
فلسطینی انتظامیہ کے نمائندے نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی اپیل کی ہے۔
بین الاقوامی تعلقات میں قطر کی حکومت کی وزیر مملکت نے غزہ میں جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی عدم توجہی، اور اس عالمی غفلت کے سائے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر تنقید کی ہے۔
تہران کے فلسطین اسکوائر پر تحریک استقامت کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے مقابلے میں اعلان آمادگی کے لئے وسیع پیمانے پر عوامی اجتماع منعقد ہوا۔
سحر نیوز رپورٹ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرکے اس آپریشن کو غاصب اور ظالم صیہونی حکومت کے خلاف ملت فلسطین کی قانونی مجاہدت کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے قابض صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی۔
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی میں واقع شہدائے الاقصی ہسپتال میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔