فوجی بغاوت کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران فوج نے ملک کی تمام زبانوں میں ویکیپیڈیا تک رسائی کو روک دیا ہے۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور برطانیہ نے تین جرنیلوں کے اثاثے منجمد کردیئے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ینگون میں فوجیوں کی تعیناتی اور نئے مظاہرے تشدد کی سنگین لہر کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔
عراق کی استقامتی تحریکوں اور گروہوں نے شمالی عراق میں ترکی کے جارحانہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
میانمار، فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
میانمار کے سب سے بڑے شہر یانگون کے عوام فوجی بغاوت کے خلاف کئے جانے والے احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔ جبکہ میانمار کی فوجی حکومت نے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی ہے۔
میانمار کے عوام نے ینگون سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والی حکومت کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہ کرنے والے اقوام متحدہ نے میانماری فوج کے ہاتھوں حکومت کا تختہ الٹ دئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میانمار میں فوجی بغاوت سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد مسلمانوں کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔