عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران نجف اشرف میں قونصل جنرل پر حملے کی مذمت و معذرت کی۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق کل رات چند شرپسندوں نےنجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔
گزشتہ شب کچھ نا معلوم افراد کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کے سامنے اکٹھا ہوئے اور پتھراؤ کر کے اسے نقصان پہونچانے کی کوشش کی۔تاہم کربلا پولیس کمانڈر کا کہنا ہے اس وقت ایرانی قونصل خانے کے آس پاس حالات معمول کے مطابق ہیں
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے میں ثبوت و شواہد کو مٹاکر جھوٹے ثبوت تیار کر رہا ہے۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانہ نے طویل عرصہ تک بند رہنے کے بعد آج آٹھ اکتوبر سے دوبارہ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔
تہران میں ہندوستان کے سفیر نے جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کو اپنے ملک کے لئے ایک اہم صنعتی علاقہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اروند کے آزاد تجارتی علاقے میں عنقریب ہندوستان کے قونصل خانے کا افتتاح کیا جائے گا۔
عراق کے شہر اربیل میں ایران کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بعد اس قونصل خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے۔