غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی مدت میں دو روز کی توسیع کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان پایاجاتا ہے۔
غاصب صیہونی حکام نے صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد کے دائرے میں منگل کی صبح تینتیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کئے جانے کی خبر دی ہے۔
نشرہونے کی تاریخ 27/ 11/ 2023
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کے دائرے میں غاصب صیہونی حکومت کی قید سے رہا ہو کر مزید کئی فلسطینی اپنے گھرانوں میں واپس پہنچ گئے۔
غاصب اسرائيلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے لیے کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد ممنوع ہے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ حماس، اسرائیل کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے اتوار کی صبح کو صیہونی وزیر جنگ کو فون کر کے صیہونی اور فلسطینی اسیروں کے تبادلے پر تفصیلی بات چیت کی۔
صیہونی حکومت کی جیلوں کی تنظیم نے، قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے دائرے میں انتالیس فلسطینی قیدیوں کو اتوار کو رہا کئے جانے کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی قیدیوں کے دوسرے گروپ کی آج رہائی ہونی تھی لیکن صیہونیوں کی رخنہ اندازی رہائی میں تاخیر کا سبب بن گئی۔
ایک صیہونی جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تحریک حماس بدستور طاقتور اور مستحکم ہے کہا کہ اس تحریک کے اختیار میں ابھی بھی بہت سے صیہونی قیدی ہیں اور اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔