حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور اسے سب سے بڑا جھوٹا قرار دیا-
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اس اجتماع میں نیتن یاہو کو صیہونی حکومت کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ نیتن یاہوغزہ سے قیدیوں کو واپس لانے میں حاصل ہونے والی ناکامی کا داغ نہيں مٹا سکتے۔
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کی کامیابی کے لئے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے جانے کا بھی واشنگٹن سے مطالبہ کیا۔