کینیڈا اور جرمنی کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کر کے غاصب صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے امیر نے علاقے کی جنگ روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
جارح صیہونی حکومت نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
لبنان اور غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے ساتھ ہی صیہونی آبادکاروں نے ایک اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے مسجدالاقصی پر یلغار کر دی۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔
ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شہید نصر اللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے لبنان کی انسانی صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس ملک میں بچوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ھمہ جانبہ حمایت اور اس کی مدد کر رہا ہے۔
اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 105 ہوگئی۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔