Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی نئی تجویز

ایک عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کو روکنےکے لئےتحریک حماس کو مصر اور قطر کی جناب سے ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: العربیہ چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہ جن کے ناموں کا ذکر نہیں ہوا ہے کہا کہ آج پیر کے روز مصر کے العلمین شہر میں ثالث ملکوں کا ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گےصیہونی حکومت نے اس سے قبل ترکی سمیت دیگر ثالثوں کے سامنے ایک نیا منصوبہ بھی پیش کیا ہے جو حماس کے سامنے پیش کیا جانا ہے-

اس نئے منصوبے میں متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام زندہ اسرائيلی قیدیوں کی رہائی اور ان میں سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو واپس لینے کے لئے ایک جامع معاہدے پر زور دیا گیا ہے-

اس میں یہ بھی تجویز دی گئی ہےکہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے اور ترکہ سمیت ثالث ممالک اس بات کی ضمانت دیں-

کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے جنگ بندی مذاکرات میں ترکی کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے اور وہ مذاکرات میں ثالثی کرنے میں قطر کے کردار کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا دعوی ہے کہ قطر جنگ بندی کے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہا ہے اور حماس پر مجوزہ شرائط کو قبول کرنے کے لیے کافی حد تک دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔

 

 

ٹیگس