Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • لبنان میں خانہ جنگی کا خطرہ نہيں ، نبیہ بری

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ملک کی داخلی صورت حال کنٹرول میں ہے اور خانہ جنگی کے سلسلے میں کوئی تشویش نہیں ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانہ جنگی کا خطرہ نہیں ہے اور داخلی امن و سیکورٹی کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے اور لبنان کے حالات کنٹرول میں ہیں۔

نبیہ بری نے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک حزب اللہ نے ایک گولی بھی فائرنہیں کی ہے جبکہ صیہونی حکومت بدستوراپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

نبیہ بری نے کہا کہ جب تک اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہے گا اس وقت تک حزب اللہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ 

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے بیروت میں امریکی مندوب ٹام بارک کے دورے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس ان سے کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح حزب اللہ کو غیرمسلح کرتے ہیں۔ نبیہ بری نے ہتھیار صرف حکومت کے ہاتھ میں ہونے کے بارے میں قومی سطح پرگفتگو کا مطالبہ کیا تاہم موجودہ روش سے نہیں جو اس وقت زیربحث ہے۔ 

واضح رہے کہ لبنانی کابینہ نے پانچ اگست کو امریکی مندوب ٹام باراک کے دباؤ میں آکرقبائلی اتفاق رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے حزب اللہ اور امل تحریک کے وزرائے کی غیرموجودگی میں حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کا بل پاس کردیا۔ 
 

 

 

ٹیگس