بیروت کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
لبنان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ پیجر ڈیوائسز کے دھماکے میں 9 افراد شہید اور 2750 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان نے ملک کے جنوب میں شہری دفاع کی گاڑی پر بمباری کرنے پر صیہونی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے۔
بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری حالیہ لڑائی کو تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ قرار دیا ہے۔
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کے امدادی دستوں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے 2 فوجی اڈوں میں جاسوسی ساز و سامان کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں