فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطینی انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے استقامت کو صیہونی حکومت کے مقابلے کا واحد طریقہ کار قرار دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارے صیہونی حکومت کے خلاف اپنے بیانات پر عمل درآمد کریں گے۔
امریکی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے بیان پر امریکی صدر کی ناراضگی کے پیغام کو محمود عباس کے مشیروں تک پہنچا دیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی ادارے سے دو فلسطینی شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کے سلسلے کو ختم کرے۔
فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی شہریوں نے رام اللہ شہر میں احتجاجی اجتماع کیا۔
فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے سلسلے میں بغداد کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ بات عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہی۔
اسماعیل ہنیہ اورمحمودعباس کی ملاقات کے حوالے سے ان دنوں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے برسوں بعد الجزائرکے جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلسطین کی قومی آشتی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔