حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے بعد پہلی بار امن کی طرف آگے بڑھنے کے لئے دونوں فریقوں کے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس گروہ کے ساتھ فائر بندی کا خیر مقدم کرے گی۔
حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس نے اب ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔
روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو اپنی پیش کردہ تجاویز پر یوکرین کے جواب کا منتظر ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ چوبیس فروری سے شروع ہونے والی یوکرین جنگ میں اب تک اکیس سو سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سری لنکا کے وزیر اعظم نے مخالفین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ سعودی عرب محاصرہ ختم کرنےکا پابند ہے اور اسکی نگرانی میں بننے والی نام نہاد عبوری کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہندوستان کی ریاستوں میں مذہب اور زبان کی بنیاد پر جن برادریوں کی آبادی کم ہے، انہیں اقلیت کا درجہ دیا جائے گا۔
روس اور یوکرین کے درمیان آج بروز پیر ترکی میں مذاکرت ہوں گے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ انریکے مورا نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی۔
یمنی تحریک انصاراللہ اور سعودی حکومت کے درمیان ریاض میں مذاکرات کے تعلق سے خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست پر یمنی عہدیداروں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔