حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ واعظ طبسی جمعے کی صبح اس دار فانی سے کوچ کرگئے
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں پانچ عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوجی مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترکی کے کردوں کی جماعت پی کے کے کے افراد نے ایک بار پھر اس ملک کے جنوب مشرقی علاقے پر حملہ کیا ہے۔
بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کی جھڑپ ہوئی ہے۔
شام کے صوبہ حسکہ میں اس ملک کی کرد فورس کے اہلکاروں اور دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دہشت گردوں کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں یکطرفہ طور پر کمی نہیں کرے گا۔
شام کے نائب وزیر برائے قومی آشتی احمد منیر نے کہا ہے کہ اگر ترکی اور سعودی عرب شام میں اپنی مداخلت کا سلسلہ ختم کر دیں تو جنگ بندی شام کے بحران کے حل پر منتج ہو سکتی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بغداد میں تعینات ایران کے سفیر حسن دانائی فر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عراق کے تعلقات میں تقویت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراقی حکام نے کہا ہے کہ سامرا کے مغرب میں ایک سو پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔