خوراک کی عالمی تنظیم نے یمن کے شہر تعز کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عراقی فوج نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے شمال میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
مسلح افراد کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔
پاکستان کی پولیس نے شہر کراچی میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقوں میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم چوبیس سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
داعش دہشت گردوں نے الرمادی کے مشرق میں واقع علاقے الحصیبہ میں دو سو عراقی گھرانوں کو یرغمال بنا لیا جنھیں وہ انسانی سپر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے حملے میں کم از کم چودہ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیراعلی نے اپنے ملک کی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج، شمالی عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کو آزاد کرانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔