سحر نیوز رپورٹ
ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے طوفان الاقصی آپریشن کو برطانیہ، امریکہ فرانس اور صیہونی حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے سو سالہ جبر کا نتیجہ قرار دیا ہے
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کے تمام علاقوں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں لاہور یونیورسٹی اور دیگر کالجوں کے طلبا نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا نے ریلی نکالی۔ اس ریلی کے شرکاء نے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے، فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے ایک معترض نے امریکی صدر جو بائيڈن کی تقریر کا سلسلہ منقطع کر دیا۔
امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی حامی مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے سامنے جمع ہو کر غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں طلبا نے غزہ کے شہدا کے ناموں کا طومار تیار کیا۔