اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادتوں پر مغربی ممالک کی خاموشی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں شہداء کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہونے پر ردعمل میں آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اسے دنیا کے لئے ننگ و عار قرار دیا ہے۔
نامہ نگاروں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے اسرائيلی حکومت سے فلسطین بالخصوص غزہ میں نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔
امریکی اور صیہونی حکام نے غزہ میں اسرائيلی فوج کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو کمزور کرنے کا امکان پہلے کی نسبت کم ہوگيا ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی سنوار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر صہیونی فوجیوں کے حملے کے مناظر نہایت وحشتناک ہیں۔
آیت اللہ سیستانی نے غزہ کے اسکول پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غزہ مظلومیت اور حسینی اقدار کی علامت کے عنوان سے کانفرنس 10 اگست 2024ء کو آستان قدس رضوی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں الہی مذاہب اور اسلامی مکاتب فکر کے علماء اور مفکرین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے کے حوالے سے رہبر معظم کے فرمان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔