غاصب اسرائیل پر ایران کے تابڑ توڑ میزائل اور ڈرون حملوں سے پوری دنیا خاص طور سے غزہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ایران نے اسرائیل کے اندر جوابی حملہ کرکے دنیا کو اپنی طاقت دکھا دی۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کی کارروائی میں ڈرون طیاروں، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی قابل ذکر تعداد کا استعمال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا نے ایران کے حملے کے سلسلے میں کیا ردعمل دکھایا۔
ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی حملے شروع ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو تباہ کر دیا گيا ہے۔
اسرائیل پر میزائلوں کی بارش سے خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔
تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر اس نے اپنے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اپنے ملک کی سمندری حدود میں چار امریکی اور صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی میں امریکی فوجی حکام نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام ميں پیشرفت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خطرات کا مقابلہ کئے جانے پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہے۔