Aug ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے جوابی حملے کا خوف، اسرائیلی حکام شدید تشویش کا شکار اور فوج مکمل الرٹ

امریکی اخبار نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے خوف سے صہیونی حکومت نے مسلح افواج کو مکمل الرٹ کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی طرف سے اسرائیل کو شہید ہنیہ پر حملے کے بدلے میں سخت سزا دینے کے اعلان کے بعد صہیونی حکام شدید تشویش کا شکار ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ ایران استقامتی تنظیموں کی طرف سے اپنے رہنماؤں پر حملے کے بعد تل ابیب کے حکام نے پہلی مرتبہ اپنی مسلح افواج کو مکمل الرٹ کردیا ہے۔
شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید فواد شکر پر حملے کے بعد صہیونی حکام مسلسل میٹنگ کررہے ہیں۔ وزیر جنگ گالانت نے سخت ایام گزارنے کا اعتراف کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ایران کے حملے کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تاہم کسی بھی ممکنہ واقعے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مصروف ہیں۔ درایں اثناء واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران شہید ہنیہ پر حملے کے بعد اسرائیل کو براہ راست نشانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگس