حزب اللہ لبنان نے اتوار کو تل ابیب کے خلاف یمن کے میزائلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اس حملے نے صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کردیا ہے۔
اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں مظاہرین نے فلسطین میں نسل کشی کا سلسلہ بند اور صیہونی حکومت کے ساتھ اسلحے کی تجارت اور اپنے ملک کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیتوں اور بمباریوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
پوری دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس حکومت کی جانب سے اسکولوں پر بمباری کو ایک " برا" فعل قرار دیا ہے۔
صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
دنیا کے مختلف ممالک کے عوام نے غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں ۔
شہباز شریف نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل و غارت اور معصوم فلسطینیوں کو جیسے شہید کیا جارہا ہے وہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔