غزہ کا رفح علاقہ بدستور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےغاصب صیہونی حکومت کو ضمیر و اخلاق سے عاری اور نازیوں سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ میں شدید طور پر گنجان آبادی والے غزہ پٹی کے علاقے رفح کے ایک پناہ گزیں کیمپ پر بمباری کر کے کم از کم پچھہتر فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
کولمبیا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔
لاس انجلس کی پولیس نے یو سی ایل یونورسٹی کے احاطے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے اجتماع پر تشدد کرکے ان کو سرکوب اور منتشر کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے پیش کردہ سیاسی تجاویز کو قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کی تشدد آمیز کارروائیاں انسانی حقوق کے تعلق سے واشنگٹن کے دوغلے پن کا ثبوت ہے-
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کے خلاف تشدد کے لئے امریکی پولیس کو اجازت دیا جانا اس حقیقت کو جتاتا ہے کہ انسانی حقوق کے مسئلے میں یورپ و امریکہ کا رویہ بالکل دوغلہ ہے۔
سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی زمینی جنگ میں مزاحمتی فورسیز کے ساتھ لڑائی میں تین ہزار تین سو پانچ صیہونی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہيں ۔
جینیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے عالمی ریڈکراس سوسائٹی اور انسانی حقوق کے اعلی کمیشن کے نام خطوط میں لکھا ہے: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت پر اب کسی کو حیرت نہيں ہوتی، اس نسل کشی کو فورا روکیں۔