ای سی او کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع
اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہو رہا ہے
سحر نیوز/ ایران: ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینیوند کے مطابق یہ دو روزہ اجلاس ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں رکن ممالک کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس ہمسایہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ایکو خطہ تقریباً پچاس کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے اور اس میں توانائی، صنعت اور جغرافیائی اہمیت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر آزاد تجارتی معاہدے یا تجارتی آزادی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ وزرائے داخلہ کے اجلاس سے پہلے اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے نائب وزرائے داخلہ کا اجلاس آج صبح تہران میں ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اکبر پورجمشیدیان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں رکن وزراء کے اجلاس کے انعقاد اور مشترکہ علاقائی تعاون کے پروگراموں کی منظوری کی سمری تیار کی گئی۔